• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 156374

    عنوان: ماہواری کے دنوں میں کلمہ ۔نماز اور قرآن پڑھنے كا حكم

    سوال: میری رفیق حیات کو اس کی رشتہ دار نے کہا کہ جب ماہواری کے دن ہوں تو کلمہ ۔نماز۔قرآن نہیں پڑھ سکتی مگر زبان سے چھوٹے ذکر وغیرہ کر سکتی ہے ، سوال: ۱۔کیا ایسے ایام میں کوئی ذکر کر سکتی ہے ؟ ۲۔ان دنوں میں قضا نمازوں کے بارے میں کیا احکامات ہیں؟ کیا ان کو دوبارہ لوٹانا چاہیں یا وہ معاف ہیں؟ ۳۔کیا دل میں ذکر کر سکتا ہے ؟ ۴۔کیا ان ایام میں کسی کا کوئی بیان یا قرآن پڑھتے ہوئے سن سکتا ہے یا ایسی محافل میں شرکت کرسکتا ہے قرآن و مستند احادیث و فقہ کی روشنی میں فتوی سے رہنمائی فرما ئیں۔اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے ۔

    جواب نمبر: 156374

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:250-193/L=3/1439

    حالتِ حیض ونفاس میں نماز پڑھنا، قرآن کی تلاوت کرنا، روزہ رکھنا منع ہے، روزہ کی قضا کا حکم ہے اور نمازوں کی قضا کا بھی حکم نہیں ہے، اس کے علاوہ زبان یا دل سے ذکر کرنا، بیان یاقرآن سننا وغیرہ جائز ہے۔ وقال: ویجوز للجنب والحائض الدعوات وجواب الأذان ونحو ذلک، کذا في السراجیة․ (الفتاوی الہندیة: ۱/۹۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند