• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 156004

    عنوان: بیوی کو میکے یا اور کہیں جانا ہے تو وہ اپنے شوہر سے پوچھے یا ساس سے؟

    سوال: (۱) بیوی کو میکے یا اور کہیں جانا ہے تو وہ اپنے شوہر سے پوچھے یا ساس سے؟ (۲) شوہر اپنی تنخواہ بیوی کو دے یا اپنی ماں کو؟

    جواب نمبر: 156004

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 189-135/SN=2/1439

    (۱) اصل حکم تو یہی ہے کہ اپنے شوہر سے پوچھے؛ لیکن بہتر ہے کہ ساس کی مرضی کابھی لحاظ کرلے اور ان سے بھی پوچھ لیا کرے۔

    (۲) شوہر خود اپنی تنخواہ کا مالک ہے، اسے اختیار ہے کہ ماں کو دے چاہے بیوی کو یا کسی کو نہ دے اپنے پاس رکھے، اس پر نہ تو ماں کو اعتراض ہونا چاہئے اور نہ بیوی کو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند