• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 154876

    عنوان: دوران مباشرت مہینہ شروع ہوگیا؟

    سوال: حضرت، میں نے اپنی بیوی کے ساتھ پاکی کی حالت میں مباشرت کیا لیکن مباشرت کے بعد میں نے اپنے عضو خاص پر خون دیکھا اور بیوی کا حیض شروع ہوگیا، کیا میں نے جو مباشرت کیا وہ حرام ہوا یا حلال؟ اگر حرام ہوا تو اس کا کیا کفار ہ ہے؟

    جواب نمبر: 154876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 23-22/D=1/1439

    صورت مسئولہ میں جب آپ کو حیض کے شروع ہونے کا علم نہیں تھا تو گناہ بھی نہیں ہوا نیز یہ بھی ہو سکتا ہے کہ خون ہمبستری کے بعد آیا ہو۔ ثم ہو کبیرة لو عامدا مختارا عالما بالحرمة لاجاہلا أو مکرہا ․․․․ الدرالمختار مع الشامی: ۴۹۴/۱، زکریا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند