• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 154139

    عنوان: اَٹھرا نامی عورتوں کی بیماری واقعی ہوتی ہے

    سوال: اَٹھرا نامی عورتوں کی بیماری واقعی ہوتی ہے جس میں مبتلا عورتوں کا miscarriage (حمل کا ضائع ہونا) ہو جاتا ہے، یہ بچے فوت ہو جاتے ہیں، اس کے علامات کیا ہیں؟ اور طریقہٴ علاج کیا ہے؟ مجھے یہ دعا حصول اولاد کے لیے پڑھنے کو دی گئی ہے، ۱۱۰۰/ (گیارہ سو) مرتبہ تین مہینہ تک۔ قاری کے مطابق مجھے اَٹھارا ہے یا بدیع العجائب بالخیر یا بدیع اس دعا کا کیا مطلب ہے؟ یہ دعا نہ تو قرآن میں ہے اور نہ حدیث میں ، اس کی کیا حقیقت ہے؟

    جواب نمبر: 154139

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1374-1346/M=12/1438

    مذکورہ بیماری کا علامات وطریقہٴ علاج جاننے کے لیے کسی ماہر طبیب یا حکیم سے رابطہ کریں، حصول اولاد کے لیے مذکورہ دعا پڑھنے میں مضائقہ نہیں، پڑھ سکتی ہیں، یہ دعا اگرچہ قرآن وحدیث میں نہیں لیکن اس کے پڑھنے میں کوئی خرابی نہیں، اس کا معنی ہے کہ اے، عجائب کو انوکھے انداز پر پیدا کرنے والی ذات، اس کے علاوہ حفاظت حمل کے لیے یہ وظیفہ بھی اختیار کرسکتی ہیں: ایک تاگا کسم کا رنگا ہوا اپنے قد کے برابر لے کر اس میں نوگرہ لگائیں اور ہرگرہ پر ذیل کی آیت پڑھ کر پھونک دیں اور تاگا نہ ملے تو کسی پرچے پر لکھ کر پیٹ پر باندھیں، آیت یہ ہے: ”وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُکَ إِلَّا بِاللَّہِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَیْہِمْ وَلَا تَکُ فِی ضَیْقٍ مِمَّا یَمْکُرُونَ Oإِنَّ اللَّہَ مَعَ الَّذِینَ اتَّقَوْا وَالَّذِینَ ہُمْ مُحْسِنُون“ (مستفاد بہشتی زیور)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند