• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 154123

    عنوان: حمل کے شروع میں خون آنے سے نماز کا حکم

    سوال: حمل کو ابھی دو ہفتہ ہوا تھا، اسٹرپ(strip) سے چیک کیا تو پوزیٹیو/ صحیح (positive) تھا۔ پھر عورت کو خون آرہا ہے تو کیا یہ حیض کا خون ہلکا ہلکا آرہا ہے؟ اور اس حالت میں نماز کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 154123

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1211-1003/D=12/1438

    عام حالات میں جب مسلسل تین دن و رات تک عادت کے مطابق خون آئے وہ حیض ہوتا ہے اور اس وقت نماز کے ساقط ہونے کا حکم ہوتا ہے۔ حمل کے زمانہ میں حیض نہیں آتا لہٰذا حاملہ کو جو تھوڑا تھوڑا خون آرہا ہے یہ حیض نہیں ہے پس نماز کے معاف ہونے کا حکم نہیں ہے پاکی حاصل کرکے ہر وقت نماز ادا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند