• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 153909

    عنوان: کیاعورت کے لیے مدرسہ بورڈ کے اسکول میں ملازمت کرنا جائز ہے جہاں سبھی اسٹوڈینٹس لڑکیاہوں اور سبھی اسٹاف ممبران عورتیں ہوں سوائے گیٹ کیپر اور کلرک کے؟

    سوال: کیاعورت کے لیے مدرسہ بورڈ کے اسکول میں ملازمت کرنا جائز ہے جہاں سبھی اسٹوڈینٹس لڑکیاہوں اور سبھی اسٹاف ممبران عورتیں ہوں سوائے گیٹ کیپر اور کلرک کے؟

    جواب نمبر: 153909

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1297-1237/sd=12/1438

    شریعت نے عورتوں پر ملازمت کی ذمہ داری نہیں ڈالی ہے ، بلا ضرورت عورت کا ملازمت کرنا خواہ پردے کے ساتھ ہو، شرعا ناپسندیدہ ہے ، تاہم مدرسہ بورڈ کے اسکول میں مردوں سے اختلاط کی بالکل نوبت نہ آتی ہو اور عورت کو ملازمت کی ضرورت ہو، تو پردے کے احکام کی پابندی کے ساتھ ملازمت کی گنجائش ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند