• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 153664

    عنوان: شوہر كی اجازت سے میرا ہارنیہ کا آپریشن ہوا تھا، مگر وہ بار بار اپنی ناراضگی مجھ پرظاہر کرتے ہیں

    سوال: مفتی صاحب! میرے شوہر دو سال سے باہر رہتے ہیں۔ تین مہینہ پہلے میرا ہارنیہ کا آپریشن ہوا تھا، پر میرے شوہر کی اجازت سے ہوا مگر وہ بار بار اپنی ناراضگی مجھ پرظاہر کرتے ہیں، کیا اس صورت میں فرشتے مجھ پر لعنت بھیجتے ہیں؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 153664

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1324-1315/M=11/1438

    جب شوہر کی اجازت سے آپ نے آپریشن کرایا تو پھر شوہر کے ناراض ہونے کی کوئی وجہ نہیں، اور شوہر اگر بلاوجہ شرعی کے ناراض ہو تو وہ موجب لعنت نہیں، تاہم آپ شوہر کو راضی کرنے کی پوری کوشش کرتی رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند