• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 152624

    عنوان: عورت شوہر کی بات مانے یا استخارہ پر عمل کرے

    سوال: اگر ایک عورت نے کسی معاملے کے کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں استخارہ کیا، استخارہ میں وہ معاملہ کرنے کی اجازت آئی، لیکن شوہر کہتا ہے کہ وہ معاملہ نہ کرو۔ اب آیا شوہر کی بات مانی جائے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 152624

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 983-817/D=10/1438

    استخارہ میں کام کرنے کی اجازت کس طرح سمجھی گئی جس طرح بھی سمجھی گئی ہو وہ محض ظنی چیز ہے، شوہر اگر کسی ناجائز یا گناہ کے کام کا مطالبہ نہیں کررہا ہے تو شوہر کی بات ماننا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند