• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 151791

    عنوان: میری بیوی کی اصل ذمہ داری کیا ہے؟

    سوال: میری بیوی کی اصل ذمہ داری کیا ہے؟بچوں کا خیال رکھنا؟ یا وقت پر نماز پڑھنا؟بچوں کی دیکھ ریکھ کے لیے اس کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 151791

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1122-923/D=11/1438

    بیوی کی ذمہ داری اللہ کے حقوق کی ادائیگی کے ساتھ شوہر کی اطاعت وخدمت، بچوں کی دیکھ بھال اور ان کی تربیت ہے، نمازیں اپنے اوقات میں فرض ہیں، ان کو اپنے وقت میں ادا نہ کرنا سخت گناہ ہے، نماز کے وقت بچوں کو بہلادیں یا سلادیں یا اگر شوہر گھر پر موجود ہوں تو ان کے سپرد کردیں کیوں کہ بچوں کی پرورش اور تربیت میں ان کا بھی حصہ ہے، بہرحال کسی بھی طرح ہو نمازیں قضا نہ ہونے دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند