• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 150465

    عنوان: کیا منزل پڑھنے کی اجازت؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرے چاچو کی بیٹی،جس کی عمر تقریبا 20سال ہے ، وہ 1،2 مہینوں بعد رات کو سوتے ہوے ڈر جاتی ہے ، صبح جاگ کے بتاتی ہے کہ رات مجھے پھر سے سایہ پڑا ہے ، وہ بتاتی ہے کہ سوتے ہوئے اچانک سے جسم سن ہونے لگتا ہے ۔ پھر سینے پے بوجھ سا محسوس ہونے لگتا ہے ۔میں چیخنے کی کوشش بھی کرتی لیکن میری آواز نہیں نکلتی۔ نظر کچھ بھی نہیں آتا لیکن سینے پے بوجھ محسوس ہوتا اور سانس لینا مشکل ہونے لگتا۔یہ کیفیت5 سے 10منٹوں تک رہتی ہے ۔ لوگ کہتے ہیں کہ یہ عام سی بات ہے ۔ سوتے وقت کی دعائیں بھی پڑھ کے سوتی ہوں۔ اور جب یہ حالت ہوتی ہے تو آیت الکرسی دل میں پڑھتی رہتی ہوں جب تک کہ یہ حالت ختم نہیں ہو جاتی۔ لوگ کہتے ہیں کہ یہ عام سی بات ہے ۔ پریشانی کی بات نہیں ہے ۔ جنات کا گذر ہوتا ہے تو تنگ کرتے گزر جاتے ہیں۔ میں نے پوچھنا یہ یے کہ منزل پڑھ سکتی ہے وہ لڑکی؟ اجازت کی ضرورت ہے کہ نہیں؟ اور کس وقت اور کتنی بار پڑھنی ہے دن میں؟ اور اس کیفیت کے بارے میں بھی حق بات بتا دیں کہ یہ کیوں ہو تا ۔ اور کیا یہ عام سی بات ہے ۔ یا آگے جا کے اور تکلیف دہ ہو جائے گا اگر اسکا علاج نہ کیا گیا صحیح سے ؟ اس کا حل بھی بتا دیں۔

    جواب نمبر: 150465

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 924-844/H=8/1438

    منزل پڑھ سکتی ہے اور بہتر یہ ہے کہ رات کو سونے سے قبل اور دن میں کسی وقت (دو مرتبہ) پڑھ لیا کرے، احقر عامل نہیں ہے تاہم بظاہر سحر وغیرہ نہیں بلکہ جسمانی بیماری معلوم ہوتی ہے کسی اچھے ڈاکٹر یا طبیب حاذق کا علاج بھی کرتے رہیں، اللہ پاک پوری صحت وشفاء عطاء فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند