India

سوال # 149921

کیا عورت حیض ونفاس میں قرآن پاک کی کسی سورت یا آیت کی تلاوت ثواب اور عبادت کی نیت سے نہیں بلکہ علاج کی غرض سے پڑھ سکتی ہیں، اسی طرح مرد حالت جنابت میں علاج کی غرض سے پڑھ سکتا ہے۔

Published on: Mar 12, 2017

جواب # 149921

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 664-602/H=6/1438



تلاوت ثواب اور عبادت کی نیت سے تو پڑھنا جائز نہیں البتہ علاج کی غرض سے مرد و عورت دونوں پڑھ سکتے ہیں: لابأس بقراء ة ادعیة ومسہا وحملہا اھ درمختار وفی شرحہ الفتاویٰ رد المحتار (قولہ بقصدہ) فلو قراء ت الفاتحة علی وجہ الدعاء اوشیأ من الآیات التی فیہا معنی الدعاء ولم ترد القراء ة لابأس بہ کما قدمناہ عن العیون لابی اللیث وان مفہومہ ان مالیس فیہ معنی الدعاء کسورة ابی لہب لایوٴثر فیہ قصد غیر القرآنیة اھ ج:۱/۱۹۵، (مطبوعہ نعمانیہ) ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات