• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 149644

    عنوان: مباشرت کرنے کے بعد عورت اپنے بچہ کو بنا غسل کئے دودھ پلا سکتی ہے یا نہیں؟

    سوال: مباشرت کرنے کے بعد عورت اپنے بچہ کو بنا غسل کئے دودھ پلا سکتی ہے یا نہیں؟دودھ پلانا کہاں تک درست ہے ؟ کیا صرف وضو کرکے دودھ پلا سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 149644

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 732-645/sn=7/1438

    جی ہاں! مباشرت کے بعد بنا غسل کیے محض وضو کرکے عورت اپنے بچے کو دودھ پلاسکتی ہے؛ لیکن بہتر ہے کہ اگر کوئی خاص پریشانی نہ ہو تو غسل کرکے پاک ہوکر دودھ پلائے۔

    ---------------------------------

    جواب صحیح ہے اور اگر وضو نہ کرے تب بھی بچہ کو دودھ پلانا جائز ہے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند