• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 149231

    عنوان: رحم میں دوا رکھنے کی وجہ سے کیا غسل واجب ہوجاتا ہے؟

    سوال: علاج کے لیے کوئی دوا عورت کے رحم (جیسا کہ اِن فیکشن کی وجہ سے لیڈی ڈاکٹر رحم کے اندر رکھنے والی دوا تجویز کرتی ہے) میں رکھنے سے غسل کرنا واجب ہو جاتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 149231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  671-622/SN=6/1438

    نہیں، صورتِ مسئولہ میں غسل واجب نہیں ہے۔ (امداد الاحکام: ۱/۳۵۹، ط: کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند