• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 149041

    عنوان: ماں كی سگی پھوپھی سے عدات كے دوران ملنا درست ہے؟

    سوال: میری ماں کے سگے پھوپھا کا انتقال ہوگیا ہے، میری ماں کی سگی پھوپھی اب عدت میں بیٹھی ہوئی ہیں، کیا میں اپنی ماں کی سگی پھوپھی جو میرے نانا جی کی سگی بہن ہیں،میں ان کے پاس جاسکتا ہوں؟ کیا میرے سے ان کو پردہ ہے یا پردہ نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 149041

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 808-761/L=6/1438

    نانا کی بہن محارم میں سے ہیں، ان سے پردہ کا حکم نہیں ہے، آپ ان کے پاس جاسکتے ہیں، وأما العمات فلاث․․․ وکذا عمات أبیہ وعمات أجدادہ وعمات أمہ وعمات جداتہ وإن علون (عالمگیری: ۱/۲۷۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند