saudi arabia

سوال # 146893

مفتی صاحب ان معاملوں میں رہنماء فرما دیں۔شکرگزار ہوں گی۔
۱۔حیض کے اختتام کی نشانی کیا ہے ؟
۲-حیض کے ابتدا میں مٹیالی رنگ کی یا کسی اور رنگ کی رطوبت جاری ہوئی۔کیا یہ حیض کے ایام میں شمار ہیں؟
۳.حیض کے اختتام پر مٹیالی یا پیلی رطوبت جاری ہوئی اور غسل کرلیا پھر کچھ گھنٹوں بعد سفید رطوبت میں تھوڑی لالی نظر ائی کیا یہ بھی حیض شمار کیا جائے گا؟

Published on: Dec 22, 2016

جواب # 146893

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 308-271/L=3/1438



 



(۱) جب تک سفید رطوبت جاری نہ ہو کسی بھی رنگ کاخون نظر آئے وہ حیض کا ہی شمار ہوگا۔



(۲) جی ہاں! اگر ایام حیض میں مٹیالی رنگ یا کسی اور رنگ کا خون نظر آئے تو وہ حیض کا ہی خون شمار ہوگا۔



(۳) سفید رطوبت کے بعد جو لالی نظر آتی ہے اگر چہ معمولی تعداد میں ہو یہ بھی حیض کا خون ہے جب تک کہ سفید رطوبت نظر نہ آئے جس کے بعد لالی وغیرہ نہ آئے وہ حیض شمار ہوگا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات