India

سوال # 146708

میری بیوی کے دو بچے ہیں اور وہ ابھی تیسرے بچے کے لیے دو ماہ آٹھ دن کی حمل سے ہے، پریشانی یہ ہے کہ مجھے دو یا تین ماہ میں سرکاری نوکری ملنے والی ہے جس میں دو سے زائد بچے نہیں چلتے ہیں، اس حالت میں مجھے کیا کرنا چاہئے، اسقاط حمل ، سرکاری نوکری چھوڑنا یا اور کوئی راستہ ہو تو مہربانی کرکے ضرور بتلائیں۔

Published on: Dec 19, 2016

جواب # 146708

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 302-270/B=3/1438



 



سرکاری نوکری کی وجہ یہ شرعی وجہ نہیں ہے جس کی وجہ سے حمل کو ساقط کیا جائے، آئندہ کے لیے آپ اپنے حالات زیادہ بہتر جانتے سمجھتے ہیں کسی اور سے اس کی تدبیر معلوم کرلیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات