• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 11906

    عنوان:

    عرض ہے کہ عورت کس حد تک بناؤ سنگا رکرسکتی ہے؟ نیز بناؤ سنگار کرکے کس کے سامنے آسکتی ہے؟ عورت ناخون کس حد تک رکھ سکتی ہے؟ کیا کوئی کیمیکل بھی لگا سکتی ہے؟

    سوال:

    عرض ہے کہ عورت کس حد تک بناؤ سنگا رکرسکتی ہے؟ نیز بناؤ سنگار کرکے کس کے سامنے آسکتی ہے؟ عورت ناخون کس حد تک رکھ سکتی ہے؟ کیا کوئی کیمیکل بھی لگا سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 11906

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتویٰ: 768=643/د

     

    جائز حدود میں رہتے ہوئے مباح طریقوں سے بناوٴ سنگار کرنا شوہر کی خوشنودی کے لیے مستحسن ہے، دیگر محارم کے سامنے بھی اس حالت میں آنا جائز ہے، بشرطیکہ کشف عورت (جن اعضاء کا چھپانا واجب ہے وہ نہ کھلیں) نہ ہو جائز ہے۔

    (۲) ناخن ہرہفتہ کاٹنا مستحب ہے، حدیث میں ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن اپنے ناخن کاٹے گا اگلے جمعہ تک بلکہ تین دن زاید یعنی دس دن تک اللہ تعالیٰ اسے بلایا سے محفوظ رکھیں گے۔ (درمختار ص:۲۸۷)ناخن طویل رکھنا (کاٹنے میں تاخیر کرنا مکروہ ہے، جس کے ناخن بڑے ہوتے ہیں اس کے رزق میں تنگی واقع ہوتی ہے، چالیس دن تک چھوڑے رکھنا (نہ کاٹنا)) مکروہ تحریمی ہے، اور چالیس دن کے بعد آدمی وعید کا مستحق ہوجاتا ہے۔

    (۳) کیمیکل کس مقصد کے لیے لگانا ہے او رکیمیکل میں کوئی حرام یا نجس چیز تو شامل نہیں ہوتی؟ وضاحت کرکے دوبارہ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند