• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 11569

    عنوان:

    مجھے اس عورت کی عدت کے بارے میں بتائیں جس کے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے۔ برائے کرم اردو میں تفصیل سے جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    مجھے اس عورت کی عدت کے بارے میں بتائیں جس کے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے۔ برائے کرم اردو میں تفصیل سے جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 11569

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 379=379/م

     

    اگر حاملہ عورت بیوہ ہوجائے یعنی شوہر کا انتقال اس حال میں ہوا ہو کہ بیوی کے پیٹ میں بچہ ہو، تو عدت وضع حمل ہے، ولادت کے ساتھ ہی عدت ختم ہوجائے گی، وَاُولاَتِ الْاَحْمَالِ اَجَلُھُنَّ اَنْ یَّضَعْنَ حَمْلَھُنَّ (الطلاق) اور اگر عورت حاملہ نہ ہو تو اس کی عدت چار ماہ دس دن ہے: وَالَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَیَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا یَّتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِھِنَّ اَرْبَعَةَ اَشْھُرٍ وَّ عَشْرًا (البقرة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند