• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 11204

    عنوان:

    میں عورت کے محرم او رغیر محرم کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔اسلام میں عورت کا محرم او رغیر محرم کون ہے؟ بشمول اس کا رشتہ دیوراور سسر وغیرہ کے ساتھ،کیا یہ لوگ اس کے محرم ہیں یا نہیں؟

    سوال:

    میں عورت کے محرم او رغیر محرم کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔اسلام میں عورت کا محرم او رغیر محرم کون ہے؟ بشمول اس کا رشتہ دیوراور سسر وغیرہ کے ساتھ،کیا یہ لوگ اس کے محرم ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 11204

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 305=305/م

    عورت کے محرم رشتہ داروں میں باپ، دادا، نانا، بھائی، بیٹا، بھتیجہ، پوتا، بھانجہ، داماد وغیرہ میں اورغیرمحرم رشتہ داروں میں چچا کے لڑکے، ماموں کے لڑکے، پھوپھی کے لڑکے اور خالہ کے لڑکے وغیرہ داخل ہیں۔

    (۲) دیور عورت کے لیے نامحرم ہے اور سسر محرم ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند