• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 10775

    عنوان:

    کیا عورتیں کمائی کے لیے باہر جاسکتی ہیں، یعنی کسی کے یہاں نوکری کر سکتی ہیں ؟ جیسے کہ آج کل پڑھ لکھ کر کسی بھی کمپنی میں کام کرنا؟ برائے کرم اس کے بارے میں مجھے پوری طرح سمجھائیں۔

    سوال:

    کیا عورتیں کمائی کے لیے باہر جاسکتی ہیں، یعنی کسی کے یہاں نوکری کر سکتی ہیں ؟ جیسے کہ آج کل پڑھ لکھ کر کسی بھی کمپنی میں کام کرنا؟ برائے کرم اس کے بارے میں مجھے پوری طرح سمجھائیں۔

    جواب نمبر: 10775

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 231=230/م

    فطری طور پر مرد وعورت کی تخلیق اور دائرہٴ کار میں فر ق رکھا گیا ہے، اور عورتوں کے نان ونفقہ کی ذمہ داری مردوں پر ڈالی گئی ہے، دوسری بات کہ عورت جب گھر سے باہر نکلتی ہے تو شیطان اس کی تاک جھانک میں لگ جاتا ہے، اور اسی سے فتنے اور مفاسد وجود میں آتے ہیں، نوکری کرنے والی خواتین کہاں تک محفوظ ہیں، آپ بھی اس بارے میں علم رکھتے ہوں گے، ایسے پُرفتن دور میں عورتوں کے لیے باہر جاکر نوکری کرنا کہاں تک صحیح ہوگا، آپ خود اس کا فیصلہ کرلیجیے، ہاں اگر کسی عورت کے ساتھ مجبوریاں ہو تو وہ لکھ کر اپنے بارے میں سوال کرسکتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند