• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 10419

    عنوان:

    ایک عورت نے ایک لڑکی کو جنم دیا سرجیکل آپریشن کے ذریعہ کیوں کہ اس کو نارمل حالت میں زچگی نہیں ہوئی کچھ طبی پیچیدگی کی وجہ سے۔کیا وہ چالیس دن پورا ہونے کے بعد نمازپڑھنا شروع کرسکتی ہے؟اگر ہاں، تو کتنے دنوں کے بعد وہ نماز شروع کرسکتی ہے؟ (۲)اوپر مذکور عورت کے ایک لڑکی پیدا ہوئی تھی اوراس کو فوراً خطرناک بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اوروہ گزشتہ اٹھارہ دنوں سے اسپتال کے آئی سی یو میں ہے۔ کیا اس صورت میں عقیقہ پیدائش کے ساتویں دن کیا جاسکتا ہے ، یا چودہویں یا اکیسویں دن یا کسی اور دن؟یا والدین اس کے صحت مند ہونے کا انتظار کریں اوراس کے اسپتال سے چھٹی پانے کا انتظار کریں؟ کون سا طریقہ اچھا ہے؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10419

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 144=142/ د

    (۱) جی ہاں شروع کرسکتی ہے، بلکہ فرض ہے اوراگر نفاس کا خون چایس دن سے پہلے بند ہوجائے تو خون بند ہونے کے بعد ہی غسل کرکے نماز پڑھنا فرض ہے۔

    (۲) عقیقہ میں بال اتارنا ساتویں دن یا چودہویں یا اکیسویں دن مسنون ہے،جب بچی کو ضررکا اندیشہ نہ ہو جلد سے جلد اتاردیں۔ عقیقہ میں جانور ذبح کرنے کا بھی یہی حکم ہے،جب سہولت ہو ساتویں دن کا لحاظ کرکے ذبح کردیں۔ اسپتال سے چھٹی ہونے کا انتظار کرلیں تو بھی مضائقہ نہیں ہے۔

    (۲) بال اتارنے میں بچی کو ضرر کا اندیشہ نہ ہو، ساتویں دن کا لحاظ رکھا جائے اور جب سہولت ہو جلد سے جلد کردیں، یہی بہتر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند