india

سوال # 69625

ایک جگہ ایک مسجد میں دوسرے زینہ پر نماز پڑھ رہے تھے کہ اچانک امام صاحب نے جمعہ کے بیان میں کہہ دیا کہ اوپر بہتر نہیں، آج عصر سے نیچے کے حصے میں نماز پڑھیں گے۔ کیا یہ مسئلہ صحیح ہے ایسے امام کو کیا کرنا چاہئے؟

Published on: Sep 6, 2016

جواب # 69625

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 860-900/B=11/1437



امام صاحب نے جو کچھ فرمایا مسئلہ کے اعتبار سے صحیح فرمایا، اصل مسجد نیچے کی منزل ہوتی ہے، اوپر کی منزل تابع ہوتی ہے یعنی اگر نیچے کی منزل پُر ہوجائے تو دوسری منزل میں بقیہ مقتدی اقتداء کر سکتے ہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات