India

سوال # 69535

ایک مسجد ہے جس کے اتر کی جانب مسجد کی زمین پر عام لوگوں کے جانے آنے کا راستہ ہے جس پر گاوٴں کے تمام آدمی گزرتے رہتے ہیں، اب مسجد کے ذمہ داران اس مسجد کے دوسری منزل کی چھت کو اس راستہ کے اوپر سے خارج مسجد کی شکل میں بڑھانا چاہتے ہیں، دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس راستہ کے اوپر سے دوسری منزل کی چھت کو بڑھانا شریعت کی نظر میں جائز ہے یا نہیں جب کہ اس راستہ سے جنبی، حائضہ، نفساء، جانور غیر گزرتے ہیں۔

Published on: Aug 11, 2016

جواب # 69535

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 914-889/sd=11/1437

صورت مسئولہ میں مسجد کی اتر جانب جو راستہ ہے، اگر وہ مسجد کی زمین میں ھے، تو اس کے اوپر مسجد کی دوسری منزل کی چھت کو خارج مسجد کی شکل میں بڑھانا شرعاً صحیح ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات