• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 69354

    عنوان: مسجد میں مینار کیوں لگاتے ہیں۔ رہنمای کیجئے ۔

    سوال: مسجد میں مینار کیوں لگاتے ہیں۔ رہنمای کیجئے ۔

    جواب نمبر: 69354

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1210-1126/B=12/1437 یہ مینار محض شاخت اور امتیاز کے لیے لگایا جاتا ہے تاکہ دوسرے مکانوں اور گھروں سے ممتاز ہو جائے اس سے مسجد کی شان و عظمت بھی نمایاں ہوتی ہے، دیکھئے مسجد حرام (مکہ مکرمہ) کے مینار، اور مسجد نبوی کے مینار، اس سے مسجد کاوقار اس کی شان او رعظمت میں اضافہ ہوتا ہے اور دوسری بستی سے آنے والا مسافر آسانی سے نماز کے لیے مسجد میں پہنچ جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند