• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 69004

    عنوان: کیا مسجد میں نعت سننے کی اجازت ہے؟

    سوال: کیا مسجد میں نعت سننے کی اجازت ہے؟

    جواب نمبر: 69004

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1074-1045/H=10/1437 اگر حدودِ شرعیہ میں رہتے ہوئے کبھی کبھار سن لیں تو گنجائش ہے یعنی نعت کا مضمون بھی صحیح ہو اور نعت خواں اَمرد بے ریش محل فتنہ نہ ہو پڑھنے کا انداز بھی اہل باطل اور گویوں جیسا نہ ہو۔ کسی کی عبادت نیند میں خلل کا اندیشہ بھی نہ ہو سننے سنانے والے لوجہ اللہ سنتے سناتے ہوں کسبِ دنیا مقصود نہ ہو الغرض تمام مفاسد و خرابیوں سے پاک صاف ہو تو سننے سنانے کی اجازت ہے اور مفاسد کا خطرہ ہو تو گنجائش نہیں بلکہ احتراز واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند