• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 6846

    عنوان:

    میرا ایک مکان جس کو میں نے مسجد کو دے دیا تھا وہ میں اب واپس لینا چاہتا ہوں، جب کہ مسجد کی انتظامیہ بھی تیار ہے۔ پر وہ کہتے ہیں کہ دام کے بعد واپس کریں گے۔ تفصیل سے جواب دیں مہربانی ہوگی۔

    سوال:

    میرا ایک مکان جس کو میں نے مسجد کو دے دیا تھا وہ میں اب واپس لینا چاہتا ہوں، جب کہ مسجد کی انتظامیہ بھی تیار ہے۔ پر وہ کہتے ہیں کہ دام کے بعد واپس کریں گے۔ تفصیل سے جواب دیں مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 6846

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1474=1283/ ب

    مسجد کو آپ نے اپنا مکان وقف کیا تھا یا بیع کیا تھا، اگر وقف کیا تھا تو واپس لینا جائز نہیں۔ اور اگر بیع کیا تھا تو فریقین کی رضامندی سے واپس لیا جاسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند