• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 67447

    عنوان: قبرستان میں عام راستہ بنانا جائز نہیں۔

    سوال: عیدگاہ شاہی جونپور سے متصل ایک قدیمی وقف قبرستان ہے ،اس میں ایک پرائیویٹ کچا پگڈنڈی راستہ ہے جو قبروں کے بیچ سے جاتا ہے جس سے جنازہ قبروں تک لے جایا جاتا ہے ،جو تقریبا ۴ یا ۵ فیٹ چوڑا ہے ، یہ راستہ برسا ت میں کیچڑ زدہ ہو جاتا ہے جس سے جنازہ لے جانے میں دقّت ہوتی ہے ، انتظامیہ کمیٹی نے بہت جدّوجہد کے بعد شہر انتظامیہ سے اس میں ایک INTERLOCKING ROAD یعنی جو دوسری طرف کی سڑک سے مل جائے گی ،منظور کروا لیا ہے جو ۶ فیٹ چوڑی ہوگی اور قبروں کے بیچ سے جا ئے گی ۔یہ بالکل پرائیویٹ راستہ ہے جو تالا چابی میں بند رہے گا اور صرف جنازہ کو لے جانے کے لئے استعمال ہوگا۔مہربانی فرما کر بتائیں کہ کیا قرآن اور حدیث کی روشنی میں اس سڑک کا بنانا جایز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 67447

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 873-717/D=11/1437 قبرستان میں عام راستہ بنانا جائز نہیں۔ ایسا عارضی راستہ جو قبرستان کے استعمال کے لیے محدود رہے بنانے کی گنجائش ہے لیکن نیم پختہ سمنٹڈ بنانا مناسب نہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر تدفین کے کام میں استعمال کرنے میں دقت نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند