• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 6729

    عنوان:

    پرانی قبرستان کی جگه مسجد تعمیر کرنے کے بارے میں شریعت کا کیا حکم هے؟

    سوال:

    پرانی قبرستان کی جگه مسجد تعمیر کرنے کے بارے میں شریعت کا کیا حکم هے؟

    جواب نمبر: 6729

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1655=1276/ ھ

     

    اگر قبرستان بہت پرانا ہے، تدفین موتی اس میں بند ہے، مردوں کے دفن کے لیے اس کا استعمال کرنے کی کوئی صورت نہیں، اور وہاں مسجد کی ضرورت ہے تو مقامی علمائے کرام اور ذمہ دارانِ قبرستان کے مشورہ سے مسجد بنالینا جائز ہے، بخاری شریف کی شرح عینی میں اس کی تصریح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند