• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 66402

    عنوان: مسجد میں افطار کا نظم کرنا کیسا ہے؟

    سوال: رمضان میں ہم نے مسجد میں افطار کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں گاؤں والوں سے دعوت یا پیسہ لیتے ہیں تو ہم خود کھانا بناکر لوگوں اور سفیروں کو افطار کرواتے ہیں، ہمیں یہ جاننا ہے کہ اگر یہ صحیح ہے تو اس میں کن چیزوں کا اہتمام ہونا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 66402

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 819-760/Sd=9/1437 اگر گاوٴں والے بخوشی مسجد میں سفیرں اور روزہ داروں کو افطار کرانے کے لیے پیسے یا دعوت دیتے ہیں،پیسے لینے یا دعوت کرانے میں زور زبردستی نہیں کی جاتی، کسی طرح کا دباوٴ بھی نہیں ڈالا جاتا ، تو مسجد کے آداب کا خیال کرتے ہوئے افطار کرانے میں مضائقہ نہیں ۔ ------------------------- نوٹ: سوال واضح نہیں ہوسکا، مسافروں یا سفیروں کے نظم کے لیے ہوتا یا پورے محلہ والوں کے لیے مسجد میں انتظام ہوتا ہے، پھر آداب مسجد کس طرح ملحوظ رہتے ہیں؟ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند