• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 65978

    عنوان: غیر موقوفہ زمین میں مسجد كے لیے راستہ بنایا جاسكتا ہے؟

    سوال: ہمارے گاؤں کی مسجد کا ایک راستہ بنانا ضروری ہے، اس کے لیے زمین نہیں ہے، سائڈ میں جس کی زمین ہے وہ زمین کا راستہ دے گا، لیکن مسجد کے نام پر نہیں کرے گا، اس صورت حال میں مسجد کمیٹی راستہ بنا سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 65978

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 682-547/D=9/1437

     

    مسجد پہلے سے بنی ہو اور وہاں آمد و رفت کا راستہ بھی موجود ہو پھر دوسرا راستہ نکالنے کی ضرورت محسوس ہوئی یا سابق راستہ کو کشادہ کرنا ضروری معلوم ہوا تو ایسی صورت میں نیا راستہ یا سابق راستہ کا اضافی حصہ مسجد کی ملکیت ہونا ضروری نہیں ہے۔ پس مالک زمین اگر راستہ کے لئے زمین دے رہا ہے مگر نام اپنا ہی باقی رکھے گا زمین مسجد کے نام نہیں کرے گا تو اس میں حرج نہیں، کیونکہ کسی کی زمین پر اس کی اجازت سے چل کر مسجد جانا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند