• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 6560

    عنوان:

    مسجد کا متولی کیسا ہونا چاہیے؟ اگر جو آدمی کسی کو اپنے مفاد کے لیے کسی ایسے آدمی کو متولی بنائے جو لائق نہ ہو تو اس کا گنا ہ کس پر ہوگا ، بنانے والے پر یا اہل بستی پر؟

    سوال:

    مسجد کا متولی کیسا ہونا چاہیے؟ اگر جو آدمی کسی کو اپنے مفاد کے لیے کسی ایسے آدمی کو متولی بنائے جو لائق نہ ہو تو اس کا گنا ہ کس پر ہوگا ، بنانے والے پر یا اہل بستی پر؟

    جواب نمبر: 6560

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1343=1174/ ب

     

    مسجد کا متولی ایسے آدمی کو تجویز کیا جائے جو دیانت دار ہو، مسجد کو آباد رکھنے کا انتظام کرسکتا ہو، آمد و خرچ کا حساب صحیح صحیح رکھ سکتا ہو۔ وفي الإسعاف: ولا یولی إلا أمین قادر بنفسہ أو بنائبہ؛ لأن الولایة مقیدة بشرط النظر، ولیس من النظر تولیة الخائن (البحر الرائق، ج۵ ص۳۷۸، رشیدیہ) اگر کوئی متولی ان شرائط کو پورا نہیں کرتا ہے تو پھر سب کے مشورہ سے ان کی تولیت ختم کردی جائے۔ وینزع وجوبًا لو غیر مأمون أو عاجزا أو ظھر بہ فسق، کشرب الخمر ونحوہ (تنویر الأبصار، کتاب الوقف) صورت مسئولہ میں اگرگاوٴں والوں نے ایک آدمی پر بھروسہ کرکے متولی کے انتخاب کی ذمہ داری ان پر سونپ دی اور انھوں نے اپنے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی نا اہل کو منتخب کیا تو وہ شخص خائن ہوا اس کا وبال خود اس پر ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند