• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 64027

    عنوان: کیا مسجد کا سامان دوسری جگہ استعمال کرسکتے ہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا مسجد کا سامان دوسری جگہ استعمال کر سکتے ہیں؟ مثلاً مسجد کی چٹائی عیدگاہ میں عیدکی نماز، کیلئے یا کو ئی اپنے گھر میں استعمال کیلئے یا کو ئی اورمسجد کاسامان دوسری جگہ استعمال کر سکتا ہے ، جائز ہے یا نہیں؟ جواب مرحمت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں جزاک اللّہ خیر

    جواب نمبر: 64027

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 421-421/Sd=6/1437 مسجد کا سامان دوسری جگہ استعمال کرنا جائز نہیں ہے؛ لہذا صورت مسئولہ میں مسجد کی چٹائی یا کوئی اور سامان عیدگاہ میں لانایا اپنے گھر میں استعمال کے لیے لانا شرعا درست نہیں ہے۔ (الفتاو ی الہندیة: ۲/۴۶۲، کتاب الوقف، الباب الثاني عشرفي الرباطات والخانات، ط: زکریا، دیوبند، الفتاوی التاتارخانیة: ۸/۱۶۹، مسائل وقف المسجد ، ط: زکریا، البحر الرائق: ۵/۴۲۰، فصل في أحکام المسجد، ط: زکریا ، رد المحتار: ۶/۵۲۷، مطلب : شرائط الوقف معتبرة اذا لم تخالف الشرع، ط: زکریا، خلاصة الفتاوی: ۴/۴۲۶، کتاب الوقف، الفصل الرابع في المسجد وأوقافہ و مسائلہ، ط: زکریا )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند