• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 6008

    عنوان:

    میں تبلیغی جماعت میں جاتا ہوں اور اکثر اپنے ساتھ موبائل فون بھی لے جاتا ہوں اور اس موبائل کو مسجد میں ریچارج کرتا ہوں۔ ریچارج کرنے کے بعد کچھ روپئے مسجد کے باکس میں ریچارج کے مد میں ڈال دیتا ہوں۔ کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟ اس کی وضاحت فرمادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6008

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 975=899/ د

    جو ریچارج کرلیا اور اس کی مد میں پیسے مسجد میں ڈال دیئے، ٹھیک کیا۔ لیکن آئندہ مسجد کے علاوہ کہیں اور جگہ سے اس کا انتظام کرلیں تو بہتر ہے۔ بوقت مجبوری جب کہ دوسرا نظم نہ ہوسکے اور آپ کا قیام مسجد ہی میں ہے اراکین مسجد سے اجازت لے کر کریں، اور عوض میں مسجد میں کچھ زاید ہی پیسہ دیدیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند