• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 5442

    عنوان:

    کعبة اللہ، مسجد نبوی، مسجد سلطنت عثمانیہ اور پرانی تمام مساجد قرآنی آیات سے مزین ہیں مگر ہمارے یہاں کی مساجد میں اس رجحان کی تقلید نہیں کی گئی ہے اس کی کیا وجوہات ہیں؟ عقیدہ کا فرق ہے یا وسائل کا؟

    سوال:

    کعبة اللہ، مسجد نبوی، مسجد سلطنت عثمانیہ اور پرانی تمام مساجد قرآنی آیات سے مزین ہیں مگر ہمارے یہاں کی مساجد میں اس رجحان کی تقلید نہیں کی گئی ہے اس کی کیا وجوہات ہیں؟ عقیدہ کا فرق ہے یا وسائل کا؟

    جواب نمبر: 5442

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 827=718/ ب

    دیوار کو قرآنی آیات سے مزین کرنا زیب و زینت کی نیت سے مکروہ ہے، برکت کی نیت سے گنجائش ہے، لیکن ترک بہتر ہے، کیونکہ چونا قلعی وغیرہ سے نقش کرنے کی صورت میں جھڑنے سے بے حرمتی ہوتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند