• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 4716

    عنوان:

    مدارس میں جب بچے داخلہ لیتے ہیں تو مہتمم ان کی کفالت کا ذمہ لیتے ہیں مگر پھر رقم وافرمقدار میں ہونے کے باوجود بچوں کی ذات پر ٹھیک طرح خرچ نہیں کرتے یا بچوں کی منشا کے برعکس غلط کاموں میں رقم لگاتے ہیں۔ ایسے مہتمم کے بارے میں آپ کیا رائے دیتے ہیں۔کیا ان کی اتباع کرنی چاہیے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4716

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1020=1345/ ھ

    غلط کام میں کسی کی اتباع کرکے غلط کام کواختیار کرنا جائز نہیں اور یہ امر بالکل ظاہر ہے۔ اگر اتباع سے مراد آپ کی کچھ اور ہے تو اس کو واضح کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند