• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 31257

    عنوان: کتنے سال کے بچوں کو مسجد میں لانا جائز ہے؟

    سوال: کتنے سال کے بچوں کو مسجد میں لانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 31257

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 618=618-4/1432 ایسے بڑے بچے جو باشعور ہوں، پاکی، ناپاکی کا خیال رکھتے ہوں، ان سے تلویث مسجد کا اور نمازیوں کی نماز میں خلل ہونے کا کوئی اندیشہ نہ ہو، تو ان کو مسجد میں لانے میں مضائقہ نہیں، اور جو بچے بہت چھوٹے ہوں جن کے بارے میں گمان غالب یہ ہو کہ مسجد کو ناپاک کردیں گے ان کو نہ لانا چاہیے، حدیث میں ممانعت وارد ہے، ویحرم إدخال صبیان ومجانین حیث غلب تنجیسہم وإلا فیکرہ قولہ یحرم إلخ لما أخرجہ المنذري مرفوعًا جَنّبُوا مساجدَکم صِبیَانَکم ومجانینَکم إلخ (درمختار مع الشامی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند