عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 30654
جواب نمبر: 30654
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):437=335-3/1432 مسجد کی جگہ پر مدرسہ یا اسکول کی تعمیر جائز نہیں، البتہ اگر مسجد کی جگہ خالی ہو او رمسجد کی ضرورت سے فاضل ہو تو یہ تدبیر کی جاسکتی ہے کہ مسجد کی رقم سے تعمیر کرکے وہ زمین مدرسہ کو کرایہ پر دیدی جائے، مدرسہ یا اسکول بنانے میں لوگوں کا اختلاف ہو تو مدرسہ کو ترجیح دی جائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند