• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 2915

    عنوان: مدرسہ کے پیسوں سے گاڑی خریدنا جائزہے یانہیں؟

    سوال:

    مدرسہ کی ضروریات کے لیے مدرسہ سے باہر جانا پڑتاہے جس کے لیے گاڑی کی ضرورت پڑتی ہے۔ اب اگر کرایاپر جایاجائے تو خرچہ بہت زیادہ آتاہے اور اگر مدرسے کی گاڑی لے لی جائے تو اس میں بچت ہے ، اس صور ت میں اہل مدرسہکے لیے مدرسہ کے پیسوں سے گاڑی خریدنا جائزہے یانہیں؟ جب کہ اس میں مدرسہکا کافی فائدہ ہے۔

    جواب نمبر: 2915

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 159/ د= 20/ ک

     

    بہی خواہان مدرسہ اور معاونین ادارہ سے مدرسہ کی ضرورت بسلسلہ گاڑی ظاہرکی جائے، اور مدرسہ کے پاس اپنی گاڑی ہوجانے کے فوائد ان کو باور کرائے جائیں تاکہ وہ اس مد میں اپنے خصوصی عطیات سے مدرسہ میں رقم داخل کریں، جب گاڑی کی قیمت کے بقدر رقم اس مد میں اکٹھا ہوجائے اور مدرسہ کے اربابِ حل وعقد اس کی ضرورت و فوائد محسوس کریں تو اس جمع شدہ رقم سے گاڑی خرید لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند