• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 2890

    عنوان:

    مسجد کے اندر جو صدائے بازگش والی مائک لگاتے ہیں ، اس کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    مسجد کے اندر جو صدائے بازگش والی مائک لگاتے ہیں ، اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 2890

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 98/ ج= 95/ ج

     

    مسجد میں ایسے مائک کا لگانا درست نہیں، جس کی صدائے بازگشت و گونج سے نمازیوں کو پریشانی و دقت ہوتی ہو۔ اگرنمازیوں تک آواز پہنچانے کے لیے مائک کے استعمال کی ضرورت ہو تو ایسا مائک استعمال کرنا چاہیے جس کی آواز سے مسجد میں گونج نہ پیدا ہوتی ہو اور نہ ہی نمازیوں کو اس سے دقت ہوتی ہو۔ قال الشامي تحت قولہ یکرہ رفع صوت بذکر لأنہ حیث خیف الریاء أو تأذي المصلین أو النیام وقال بعد أسطر إلا أن یشوِّش جھرھم علی نائم أو مصل أو قارئ (الشامي، ط زکریا، ج۲ص۳۳۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند