• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 27054

    عنوان: ایک مسجد ہے جس میں امام اور نمازیوں کی سہولت کے لئے استنجاء خانہ اور بیت الخلاء بنایاگیا ، لیکن اب ان کی بدبو پوری مسجد اور مسجد کے آس پاس کا ماحول بدبودار ہورہاہے، ایسے استنجاء خانوں کے لیے شریعت میں کیا حکم ہے؟براہ کرم، قرآ ن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال: ایک مسجد ہے جس میں امام اور نمازیوں کی سہولت کے لئے استنجاء خانہ اور بیت الخلاء بنایاگیا ، لیکن اب ان کی بدبو پوری مسجد اور مسجد کے آس پاس کا ماحول بدبودار ہورہاہے، ایسے استنجاء خانوں کے لیے شریعت میں کیا حکم ہے؟براہ کرم، قرآ ن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 27054

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1705=1234-11/1431

     

    اگر مسجد کے قریب استنجاخانہ اور بیت الخلاء ہونے کی وجہ سے اس کی بو مسجد میں آرہی ہے تو اس استنجاخانہ یا بیت الخلاء کو ختم کرکے مسجد سے دور کردیا جائے۔ حدیث شریف میں بدبودار چیز کھاکر مسجد میں آنے کی ممانعت آئی ہے اور اس سے نمازیوں اور ملائکہ دونوں کو تکلیف ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند