• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 26632

    عنوان: کچھ لوگ ایسے ہیں جو پان اور کھانا مسجد میں کھاتے ہیں ، منع کرنے پر نہیں مانتے ہیں ، کیا مسجد میں یہ سب جائز ہے ؟

    سوال: کچھ لوگ ایسے ہیں جو پان اور کھانا مسجد میں کھاتے ہیں ، منع کرنے پر نہیں مانتے ہیں ، کیا مسجد میں یہ سب جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 26632

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1546=1546-11/14431

    حکمت اور نرمی کے ساتھ سمجھایا کریں، زیادہ سختی نہ کریں، ان سے کہئے کہ مسجد عبادت کے لیے ہے، یہاں کھانے پینے سے مسجد کی تلویث ہوسکتی ہے، لہٰذا عادت نہ بنائیں یا اعتکاف کی نیت کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند