• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 25094

    عنوان: میں نے ایک ہوٹل کئی سالوں کے لیے کرایہ پر لیا ہے جو کہ آدھا میرا اور آدھا میرے پارٹنر کا ہے، اس ہوٹل کا مکمل انتظام میرے پارٹنر کے ہاتھ ہے ، میں مہینہ میں ایک یا دو دن وہاں رہتاہوں ، ان دنوں میں نماز پورا پڑھوں یا قصر ؟ ہوٹل کا ہمارے گھرسے فاصلہ 400/کلو میٹر ہے۔ 

    سوال: میں نے ایک ہوٹل کئی سالوں کے لیے کرایہ پر لیا ہے جو کہ آدھا میرا اور آدھا میرے پارٹنر کا ہے، اس ہوٹل کا مکمل انتظام میرے پارٹنر کے ہاتھ ہے ، میں مہینہ میں ایک یا دو دن وہاں رہتاہوں ، ان دنوں میں نماز پورا پڑھوں یا قصر ؟ ہوٹل کا ہمارے گھرسے فاصلہ 400/کلو میٹر ہے۔ 

    جواب نمبر: 25094

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1493=1104-10/1431

    اُس جگہ آپ قصر نماز پڑھیں گے، ہاں اگر پندرہ دن یا اس سے زائد قیام کی نیت ہو تو پھر پوری نماز ادا کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند