• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 24466

    عنوان: کیا ہم مسجد کی چیزوں کو جیسے پانی ،پنکھا، لوٹا، سیڑھی وغیرہ اپنے لیے استعمال کرسکتے ہیں؟

    سوال: کیا ہم مسجد کی چیزوں کو جیسے پانی ،پنکھا، لوٹا، سیڑھی وغیرہ اپنے لیے استعمال کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 24466

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1658=1216-8/1431

    جتنی مقدار میں بقدر ضرورت ذمہ دارانِ مسجد کی طرف سے اجازت ہو اتنی مقدارمیں مسجد کے اندر استعمال کی اجازت ہے، مسجد سے باہر لے جاکر استعمال کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند