• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 24230

    عنوان: ہمارے یہاں (گاؤں سکری) میں ایک مسجد ہے جس میں صحن یا کوئی بھی کھلی جگہ نہیں ہے۔ گرمی کے موسم میں نماز اداکرنے میں بہت زیادہ دقت ہوتی ہے۔اس وجہ سے لوگوں نے یہ طے کیا ہے مغر ب ، عشا اور فجر کی جماعت چھت پر ہوا کرے گی۔چھت پر کوئی چہار دیواری بھی نہیں ہے، میرا سوال یہ ہے کہ ان حالات میں کیا میں مسجد کو چھوڑ کر چھت پر نماز پڑھنا صحیح ہے؟

    سوال: ہمارے یہاں (گاؤں سکری) میں ایک مسجد ہے جس میں صحن یا کوئی بھی کھلی جگہ نہیں ہے۔ گرمی کے موسم میں نماز اداکرنے میں بہت زیادہ دقت ہوتی ہے۔اس وجہ سے لوگوں نے یہ طے کیا ہے مغر ب ، عشا اور فجر کی جماعت چھت پر ہوا کرے گی۔چھت پر کوئی چہار دیواری بھی نہیں ہے، میرا سوال یہ ہے کہ ان حالات میں کیا میں مسجد کو چھوڑ کر چھت پر نماز پڑھنا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 24230

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1354=1354-9/1431

    مسجد کی کھلی چھت پر نماز پڑھنا مکروہ ہے، اگر گاوٴں میں بجلی ہو تو پنکھے، کولر وغیرہ کا نظم کرلیں اور مسجد ہی میں نماز ادا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند