• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 23416

    عنوان: میرے گاؤں میں حکومت نے عوام کے فائدہ کے لیے ایک پانی کا نل لگایا ، پھر چند دن کے بعدوہ نل خراب ہوگیا تو گاؤں والوں نے پائپ کو زمین سے نکال مسجد میں وضو کرنے کے لیے لگادیا ۔ فی الحال اس نل کا پائپ مسجد میں لگاہواہے۔ مصلی حضرات اس سرکاری پائپ سے وضو کرکے نماز اداکررہے ہیں، کیا شریعت میں حکومت کے نل کا بغیر حکومت کی اجازت کے مسجد میں لگانا جائز ہے؟

    سوال: میرے گاؤں میں حکومت نے عوام کے فائدہ کے لیے ایک پانی کا نل لگایا ، پھر چند دن کے بعدوہ نل خراب ہوگیا تو گاؤں والوں نے پائپ کو زمین سے نکال مسجد میں وضو کرنے کے لیے لگادیا ۔ فی الحال اس نل کا پائپ مسجد میں لگاہواہے۔ مصلی حضرات اس سرکاری پائپ سے وضو کرکے نماز اداکررہے ہیں، کیا شریعت میں حکومت کے نل کا بغیر حکومت کی اجازت کے مسجد میں لگانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 23416

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1388=1028-7/1431

    دلالةً اجازت ایسے مواقع میں عامةً ہوتی ہے، اس لیے جائز ہے تاہم اگر صراحةً ممانعت حکومت کی طرف سے کردی جائے تو اس کو نکال کر حکومت کے منشأ وقانون کے موافق استعمال میں لے آیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند