• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 23220

    عنوان: کیا مسجد میں امام کی بیوی رہ سکتی ہے؟ جب کہ مسجد بہت چھوٹی ہے، بیوی کو مسجد میں آنا جانا پڑتاہے۔

    سوال: کیا مسجد میں امام کی بیوی رہ سکتی ہے؟ جب کہ مسجد بہت چھوٹی ہے، بیوی کو مسجد میں آنا جانا پڑتاہے۔

    جواب نمبر: 23220

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):970=706-6/1431

    اگر وہ کمرہ مسجد سے باہر ہے نیز بچوں کی آواز سے نمازیوں کو خلل پیدا نہ ہوتا ہو تو اس کمرہ میں امام صاحب نے اپنے اہل وعیال کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ اور بوقت ضرورت امام صاحب کی بیوی مسجد میں آجاسکتی ہے، بشرطیکہ وہ حالت حیض میں نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند