• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 22436

    عنوان: جزاک اللہ، ویب سائٹ پر جواب دینے کے لیے۔ اس سے امت کو فائدہ ہورہا ہے، الحمد للہ۔ اللہ تعالی مزید ترقی عطا فرمائیں، آمین۔
     سوال یہ ہے کہ : (۱) کیا مسجد سے پینے والے پانی جو جو نمازیوں کے لیے کولر یا مٹکے میں رکھا جاتا ہے، اسے مسجد کے اطراف کی دوکان و مکان والے اپنی بوتل میں بھر کر لے جاتے ہیں اور وضو کے پانی بڑے ڈبوں میں لے جاتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟ (یہ معاملہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے مسجد کے خادمین /منتظمین کے منع کرنے پر وہ کہتے ہیں کہ پینے کے پانی کے لیے روکتے ہیں، یزید ہیں، وغیرہ ۔ ایسے میں مسجد کے خدام کیا کریں؟ خیر! یہ مسئلہ تقریبا ہر مسجد میں پیش آتاہے اور کچھ لوگ تو خدام مسجد سے لڑپڑتے ہیں) براہ کرم، امت کے آسان لفظوں میں حوالے کے ساتھ رہنمافرمائیں۔

    سوال: جزاک اللہ، ویب سائٹ پر جواب دینے کے لیے۔ اس سے امت کو فائدہ ہورہا ہے، الحمد للہ۔ اللہ تعالی مزید ترقی عطا فرمائیں، آمین۔
     سوال یہ ہے کہ : (۱) کیا مسجد سے پینے والے پانی جو جو نمازیوں کے لیے کولر یا مٹکے میں رکھا جاتا ہے، اسے مسجد کے اطراف کی دوکان و مکان والے اپنی بوتل میں بھر کر لے جاتے ہیں اور وضو کے پانی بڑے ڈبوں میں لے جاتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟ (یہ معاملہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے مسجد کے خادمین /منتظمین کے منع کرنے پر وہ کہتے ہیں کہ پینے کے پانی کے لیے روکتے ہیں، یزید ہیں، وغیرہ ۔ ایسے میں مسجد کے خدام کیا کریں؟ خیر! یہ مسئلہ تقریبا ہر مسجد میں پیش آتاہے اور کچھ لوگ تو خدام مسجد سے لڑپڑتے ہیں) براہ کرم، امت کے آسان لفظوں میں حوالے کے ساتھ رہنمافرمائیں۔

    جواب نمبر: 22436

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):913=660-6/1431

    مسجد میں مٹکے یا کولر میں جو پانی نمازیوں کے پینے کے لیے رکھا جاتا ہے، اس سے مسجد کے اطراف کی دوکان ومکان والوں کا اپنی اپنی بوتلوں میں بھرکر لیجانا درست نہیں،اسی طرح وضو کے لیے رکھے ہوے پانی کا بڑے ڈبوں میں لیجانا بھی درست نہیں، فتاویٰ شامی میں اس کی صراحت موجود ہے، لیجانے والوں کا منع کرنے والوں کو یزید کہنا صحیح نہیں۔ ان کو ان جیسے الفاظ زبان سے نکالنے سے احتراز کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند