• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 22176

    عنوان: جس کی داڑھی نہیں ہے ، کیا وہ مسجد کا صدر بن سکتاہے؟ اس بارے میں اسلام کیا کہتا ہے؟

    سوال: جس کی داڑھی نہیں ہے ، کیا وہ مسجد کا صدر بن سکتاہے؟ اس بارے میں اسلام کیا کہتا ہے؟

    جواب نمبر: 22176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):767=767-5/1431

    ڈاڑھی رکھنا اسلامی شعار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول وعمل سے ثابت ہے، اور ڈاڑھی کٹوانے والا فاسق و گنہ گار ہے اور فاسق کو مسجد کا متولی یا صدر بنانا درست نہیں: الصالح للنظر من لم یسأل الولایة للوقف ولیس فیہ فسق یعرف ہکذا في فتح القدیر وفي الاستیعاب لا یولی إلا أمین قادر بنفسہ أو بنائبہ إلخ (عالم گیری)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند