• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 21046

    عنوان:

    عرض یہ ہے کہ کیا مسجد میں سونا جائزہے جیسا کہ تبلیغی جماعت والے سوتے ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال:

    عرض یہ ہے کہ کیا مسجد میں سونا جائزہے جیسا کہ تبلیغی جماعت والے سوتے ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 21046

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 586=386-4/1431

     

    مسجد میں معتکف کواور ایسے مسافر کو سونا درست ہے جس کا کہیں ٹھکانا نہ ہو، جماعتیں عموما پردیسی ہوتی ہیں یا پھر مسجد میں رات کو رہ کر تسبیح ونوافل میں مشغول رہتی ہیں، کچھ دیر آرام بھی کرلیتی ہیں ،اس لیے ان کا سونا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند