• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 20359

    عنوان:

    میرا رادہ ہے کہ مسجد کے فنڈ کو اسلامی بینک میں لگایا دیا جائے جہاں اسلامی طریقہ سے کام ہورہاہے۔ کیا میں مسجد کے فنڈ کو اس میں لگا سکتا ہوں؟ یہ سود کے دائرے میں تو نہیں آئے گا؟ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20359

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 301=59tb-3/1431

    مسجد کا فنڈ متولی کے پاس امانت ہے، متولی کی ذمہ داری ہے کہ پوری دیانت داری کے ساتھ اس کی حفاظت کرے۔ مسجد کے فنڈ کو اسلامی بینک میں لگانا، حتی کہ کسی کو قرض کے طور پر دینا بھی جائز نہیں۔ سود کے دائرے میں آئے یا نہ آئے کسی حال میں بھی اسلامی بینک میں مسجد کا فنڈ لگانا جائز نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند